PTIکو ملک اور عوامی مشکلات سے دلچسپی نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی اورسیلاب کی زدمیں ہے جبکہ پی ٹی آئی اپنی ضدمیں ہے اسے ملک اور عوامی مشکلات سے نکالنے میں کوئی دلچسپی نہیں-گالم گلوچ اور لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا سیاست نہیں بلکہ سیاسی کمزوری ہے جو پی ٹی آئی کے گلے پڑچکی ہے اس نے جمہوری اورقانونی طریقے کو نہیں سوشل میڈیا کو ہتھیاربنا ر کھا ہے -انہوں نے کہاکہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو ملنے والی سزا اور بانی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان نے کمیٹیوں سے استعفے دیے ہیں مگر دعووں کے باوجود اسمبلیوں سے استعفے بھی نہیں دیں گے اورضمنی الیکشن میں بائیکاٹ بھی نہیں کریں گے انتخابی نشان بلاپہلے سے ان کے پاس نہیں آ زاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے مگر کامیاب مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ہوں گے-ان کاکہناتھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں پاک افواج کے جوانوں نے جانوں کے نذرانے دے کر بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیااب میاں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیم کے ساتھ خود متحرک ہوکر متاثرین کومشکلات سے نکالنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں