3

PTIکے احتجاجی جلسوں کا مقصد اڈیالہ کے قیدی کو معافی دلانا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی ڈراموں کا مقصد اڈیالہ کے قیدی کو معافی دلانا ہے، جو انکو کبھی نہیں ملے گی۔ ”امریکہ سے چھین کر آزادی لینے والے” ٹرمپ کی غلامی کے لئے مرے جا رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہر کسی کے پاؤں پکڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ فتنہ پارٹی کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے یا جلسے میں ایک ہزار یا پانچ ہزار فی کس دیہاڑی پر بندے لائے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملہ، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا گیا۔ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے وفاق کے دیے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نذر کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی کل ہی گنڈا پور نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں میں ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کئے، کم ادائیگی پر جس کا باقاعدہ گلہ بھی کیا گیا ہے۔ جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی لت پڑی ہو وہ ایک ہزار روپیہ ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں