PTIکے سزا یافتہ مجرموں کے حمائتیوں کے گرد گھیرا تنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس نے 9مئی واقعہ میں پاکستان تحریک انصاف کے عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی پکڑ دھکڑ کیلئے ان کے رشتہ داروں اور حمائیتوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، ڈی ٹائپ کالونی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 9مئی واقعہ میں دہشت گردی کی عدالت سے سزا پانے والے مجرم عبدالرحمن ولد وارث اپنے چچا زاد محمد عرفان’ ذیشان حسن عرف شانی ولد محمد اکرم کو اس کے بھائی سلطان’ محمد جمیل ولد علی محمد کو اس کے بیٹے ساحل’ خوش بخت رضا ولد سید عابد حسین اپنے عزیز حیدر علی’ بٹالہ کالونی پولیس نے اکمل نصیر نے اپنے اشتہاری بیٹے محمد عمر’ مجرم ڈاکٹر قیصر کو اس کے دوست فریاد علی’ ٹھیکری والا پولیس نے اشتہاری مجرم خالد پرویز کو اس کے دوست اشرف’ تھانہ سمن آباد کے اشتہاری مجرم اسلم کو اس کے دوست عمران’ مجرم حماد کو اس کے دوست شبیر’ ڈجکوٹ پولیس نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سزا یافتہ کارکنان کو پناہ دینے والے احسن علی’ محمد شکیل’ عمر نواز’ زریاب خان نے مجرم کاشف علی’ مجرم عطا جیلانی کو اس کے دوست احسن علی’ مجرم محمد جمیل کو اسکے دوست سبحان’ مجرم دانش علی کو اس کے عزیز وقاص اور دیگر کو اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں