81

PTI امیدوار رائے حیدر کھرل کے کاغذات نامزدگی منظور

جڑانوالہ(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل کے کاغذات منظور ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شیخ وقاص ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر عبدالحنان خان کو درخواست گزاری تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل نے اپنے اثاثہ جات چھپائے ہیں جس پر ریٹرننگ آفیسر عبدالحنان خان نے رائے حیدر کھرل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے جس پر رائے حیدر کھرل نے لاہور ہائیکورٹ لاہور کے جسٹس اسجد کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی گزشتہ روز جسٹس اسجد نے امیدوار پی ٹی آئی رائے حیدر کھرل کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں کاغذات منظور ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اور سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں