PTI رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 22جولائی تک توسیع کردی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی مجموعی طور پر 229ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے پولیس کو 22جولائی تک پی ٹی آئی رہنمائوں کی متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث فریقین کے وکلاء نے دلائل نہ دیئے۔عدالت نے تمام ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی، ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔سیمابیہ طاہر، زرتاج گل ، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجہ، راجہ بشارت ،عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری ،روف حسن، نعیم پنجوتھا،عالیہ حمزہ،داوڑ خان، فضل محمد خان، ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی، رمنا ،سیکرٹریٹ، ترنول ودیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از کی درخواست خارج ہوئی۔ عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عبدالطیف 9مئی کے مقدمہ میں سزا یافتہ ہیں،عبدالطیف چترالی نے ابھی تک سرینڈر نہیں کیا۔ایسے شخص کو فیور نہیں دی جا سکتی جو قانون سے بھاگا ہو،وکیل صفائی نے کہا ہم اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست ضمانت واپس نہیں ہوسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں