33

PTi سرگرم رہنمائوں ‘ کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرستیں تیار

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)حکومتی احکامات پر فیصل آباد پولیس نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنمائوں ‘ سابق اراکین اسمبلی’ ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے لسٹیں تیار کر لیں جو ایس ایچ اوز کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کی طرف سے ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان لسٹوں میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کو ہر حال میں گرفتار کریں۔ضلعی پولیس کو سکیورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ان فہرستوں کی روشنی میں کریک ڈائون کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایس ایچ اوز کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس نے غفلت یا کوتاہی برتی اسے نوکری سے فارغ کر د یا جائے گا دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے کارکنوں کو زیر زمین چلے جانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں