18

PTI سینیٹر نے فوجی ایکٹ کو درست قرار دیدیا

لاہور (بیوروچیف)تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے آرمی تنصیبا ت پر حملہ کرنے والوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی درست قرار دیدی ہے ۔ بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈر ہائوس اور آرمی کی دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر شدید مذمت کرتے ہیں ، میں نے خان صاحب کے سامنے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ، کورکمانڈر ہائوس اور دیگر تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایک کے تحت کارروائی درست ہے ، اگر کوئی سویلین پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ کرے تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے ۔تشدد زدہ احتجاج کی کسی صورت میں حمایت نہیں کی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں