19

PTI لیڈر شپ کورہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے

گوجرہ (نامہ نگار) رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 105 گوجرہ چوہدری حسام علی وڑائچ انشا اللہ MNA اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 118 گوجرہ چوہدری بلال اصغر وڑائچ انشااللہ MPA’ چوہدری حارث علی وڑائچ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ٹوبہ ٹیک سنگھ لاہور میں اپنی فیملی اور بچوں کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرحقیقی آزادی آئین بچائو پاکستان بچائو کے بینرز اٹھائے احتجاج کیا’ اس موقع پر چوہدری حسام علی وڑائچ اور جوہدری بلال اصغر وڑائچ نے کہا کہ پاکستان بچانا ہے تو عمران خان کو لانا ہے’ جو لوگ عمران خان کو مائنس کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں’ عمران خان اقوام عالم کا لیڈر بن چکا ہے’ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جھوٹے اور من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے’ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو فوری رہا کرو ورنہ ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور پورے پاکستان میں لاک ڈائون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں