80

PTI نے فیصل آباد کے قومی اور صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوار فائنل کردیئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2024ء کے لئے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 10میں سے 7اور صوبائی اسمبلی کے 21میں سے 20حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ شہر کے پانچ صوبائی حلقوں میں 6نئے چہرے متعارف’جبکہ این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا بھی پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ان امیدواروںمیں عمران خان کے قابل اعتماد ساتھی اور پی ٹی آئی کے دیرینہ کا رکن سردار ندیم صادق ڈوگر کا نام سرفہرست ہے۔جنہیں پی پی113سے ٹکٹ دیکر ن لیگ کے امیدوار رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ کے مقابلے کے لئے میدان میںا تارا گیا ہے۔باقی حلقوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95میں علی افضل ساہی’ این اے 96میں رائے حیدر علی کھرل’ این اے 97 Pending’این اے 98میں افتخار رسول گھمن’ این اے 99میں ملک عمر فاروق’این اے 100میں ڈاکٹر نثار جٹ’ این اے 101 Pending’این اے 102 Pending’این اے103میاں علی سرفراز ‘این اے 104میں صاحبزادہ حامد رضا’ پی پی 98میں جنید افضل ساہی’ پی پی 99میں احمد مجتبیٰ چوہدری’ پی پی 100عمیر وصی ظفر’ پی پی 101میں محمد اکرم چوہدری’ پی پی 102شہیر دائود بٹ’ پی پی 103نور شاہد’ پی پی 104فاروق ارشد’ پی پی 105عادل پرویز گجر’ پی پی 106میں رائے احسن کھرل’پی پی 107جاوید نیاز منج’ پی پی 108 Pending’پی پی 109ندیم آفتاب سندھو’ پی پی 110حسن خان نیازی’ پی پی 111بشارت علی ڈوگر’ پی پی 112رانا اسد محمود’ پی پی 113سردار ندیم صادق ڈوگر’ پی پی 114لطیف نذر گجر’ پی پی 115شیخ شاہد جاوید’ پی پی 116ملک اسماعیل سیلا’ پی پی 117رانا عبدالرزاق ‘پی پی 118میاں خیال احمد کاسترو’ پانچ نئے چہروں میں پی پی 110کے امیدوار حسن خان نیازی’ پی پی 111کے امیدوار بشارت علی ڈوگر’ پی پی 112کے امیدوار رانا ا سد محمود خاں’ پی پی 113کے امیدوار سردار ندیم صادق ڈوگر’ پی پی 116کے امیدوار ملک اسماعیل سیلا ‘پی پی 117کے امیدوار رانا عبدالرزاق شامل ہیں جو تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس انتخابی نشان بلا نہیں ہے اس بناء پر مختلف نشانوں کیساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں