59

PTI کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے ایک بار پھر صدر علوی کو درخواست

اسلام آباد(بیوروچیف) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے صدر مملکت سے ایک بار پھر سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈائیلاگ کرانے کی اپیل کی ہے۔ سابق وزیر علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ آئینی طریقے سے آتے تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہیے۔واضح رہے مسلم (ن)لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم گزشتہ روز 4 سال کی خودساختہ جلاوطنی کاٹنے کے بعد وطن واپس آئے ہیں اور انہوں نے لاہور میں جلسے سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں