153

PTI کی توقعات پر پانی پھر گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا اور سینٹرل ایشیا میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ کی پیشی اور سماعت کو بعض پی ٹی آئی کے حامیوںاور ہمدردوں نے جس قدر اہمیت اور توقعات کا حامل قراردے رکھاتھا ان توقعات پر نہ صرف پانی پھر گیا بلکہ الٹی مایوسی ہوئی۔سماعت منعقد کرانے کا کریڈٹ لینے والے پاکستانی حلقے مقصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہے جبکہ امریکی کانگریس کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کا امیج منفی روپ میں پیش ہوا اور سماعت عملی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگئی. بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے امریکا مخالف بیانات، ان کی حکومت ہٹانے، دورہ روس اور یوکرین پر امریکی موقف کی حمایت نہ کرنے پر عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی امریکی سازش کے نظریہ کو مکمل طور پر نہ صرف مستردکیابلکہ سماعت کے کمرے میں جب پی ٹی آئی کے بعض طرف داروں نے سماعت میں شور شرابا کرکے خلل ڈالنے اور ڈونلڈ لو کے بیان کو جھوٹا کہنے کی کوشش کی توسماعت کرنے والی کانگریشنل کمیٹی کے چیئرمین نے نہ صرف سیکورٹی کے عملہ کوان شور شرابا کرنے والوں کو کمرہ سے نکالنے کے مطالبہ کی تعمیل کرائی بلکہ ڈونلڈ لو کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے اینٹی امریکا اور ڈونلڈ مخالف بیانات کو بے بنیاد قرار دینیاور مسترد کرنے کے موقف کی اعلانیہ حمایت کرتیہوئے ڈونلڈلو کے موقف کو بالکل درست قراردیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں