PTI کی سزا یافتہ سابق خاتون MPAجیل منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 9مئی کے واقعہ میں سزا پانیوالی پی ٹی آئی کی سابق خاتون ایم پی اے رائے فردوس کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ مذکورہ سابق ایم پی اے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تھانہ وومن پولیس نے رائے فردوس کو گرفتار کر کے ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل کی عدالت میں پیش کیا تو فاضل جج نے جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں