PTI کی فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی ختم

اسلام آباد (بیوروچیف) تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹریشنل ریلیشن کمیٹی ختم کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کی فارن افیئرز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر تحلیل کردی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیاکمیٹی میں زلفی بخاری، سجاد برکی، شہباز گل اور عاطف خان شامل تھے، فارن افیئرز اور انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی 28جنوری کو قائم کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کی فارن افیئرز اور انٹریشنل ریلیشن کمیٹی فوری طور پر ختم تصور ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں