52

PTI کے انٹرپارٹی الیکشن پر سنجیدہ قانونی سوال اٹھا دیئے گئے

اسلام آباد (بیوروچیف)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 3مارچ کے انٹرا پارٹی الیکشن پر 7اعتراضات عائد کردئیے۔ الیکشن کمیشن نے کی ٹی آئی کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو بھیج دیئے ہیں۔ ان7 اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر بھی سوالات اٹھا دئیے اور دریافت کیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 5-208 کے تحت کارروائی کیوں نہ کی جائے۔الیکشن کمیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن 5 سال میں کروانا تھے جو نہیں کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں