19

PTI یوتھ ونگ کے سٹی صدر عبدالحسیب ٹیپو کے والد اور بھائی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس پارٹی نے 9مئی کو توڑ پھوڑ’ گھیرائو جلائو کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سٹی صدر عبدالحسیب ٹیپو کے والد اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلعی پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر میں پرتشدد مظاہرے کرنے والے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی’ تنظیمی عہدیداروں’ سرگرم کارکنوں کے خلاف گھیرائو’ جلائو’ روڈ بلاک کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں متعدد مقدمات درج کر رکھے ہیں اور گزشتہ روز پولیس پارٹی نے ریلوے روڈ پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سٹی صدر عبدالحسیب ٹیپو کی دکان پر چھاپہ مار کر اسکے والد قمر شہزاد ٹیپو اور بھائی عبدالسمیع ٹیپو کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کر دیا۔ علاوہ ازیں ضلعی پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان کی جاری کردہ فہرست میں شامل عہدیدار اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں