PTV کے پرانے کلپ میں وائرل تصویر’ حبا بخاری نے وضاحت کر دی

لاہور (شوبز نیوز) خوبروپاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے ایک پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔ حبا بخاری کا شمارپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراوں میں ہوتاہے جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنائی،وہ اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں، اداکار دانش تیمور کے ساتھ ان کی جوڑی کوبہت پسندکیا گیا تھا ،اب دونوں فنکار ایک بار پھرایک ساتھ نظر آئیں گے۔اداکارہ حبابخاری حال ہی میں فیصل قریشی کی رمضان نشریات میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ سے متعلق وضاحت پیش کی۔کچھ عرصہ قبل پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ وائرل ہوا تھاجس میں ایک کم عمر لڑکی نظر آئی جس کی شکل حیران کن طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی تھی،اس پرسوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بیچین تھے کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی کوئی ہم شکل ،تاہم اب اداکارہ نے خود اس بارے میں وضاحت کر دی ہے۔حبا بخاری نے بتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریبا 2011 کا ہے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں جان پہچان رکھتا تھا۔حبابخاری نے بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں