RHCمنڈی صادق گنج میں بدانتظامی عروج پر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)آر ایچ سی میں بد انتظامی عروج پر’ غیر حاضر ڈاکٹر اور عملے کو چھپانے کے لئے ڈیوٹی روسٹر بھی چھپا کر رکھا جاتا ہے شہری عطائیوں کے رحم و کرم پر’ ڈاکٹرز سمیت زیادہ تر ملازمین ڈیوٹی نہیں کرتے جعلی حاضریوں اور جعلی رپورٹس پر سب اچھا ڈپٹی کمشنر بیاول نگر نوٹس لیں’رورل ہیلتھ سنٹر منڈی صادق گنج میں بد انتظامی کا دور دورہ ہے طبی سہولیات کی عدم فراہمی تو ایک طرف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا ڈیوٹی پر حاضر ہونا ہی محال ہو چکا ہے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اپنے ڈیوٹی ٹائم پر موجود نہیں ہوتے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ تقریبا دس کے قریب ایسے ملازم ہیں جو مستقل پر طور اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے ہسپتال میں کس وقت کس ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی ہے اس بارے میں بننے والا ڈیوٹی روسٹر بھی آویزاں ہونے کی بجائے چھپا کر رکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں