RLNGمعاہدوں سے معیشت کو نقصان ہوا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سردار عامر حیات سندھو ،ضلعی نائب صدر کاشف کامران نے کہا ہے کہ برآمدات اور درآمدات کے فرق میں اضافہ ہورہا ہے۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور سرمایہ باہر جارہا ہے۔ معیشت کی زبوں حالی آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ سے واضح ہے۔ آر ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے قومی معیشت کو ہزاروں ارب کا نقصان ہوا۔ حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے پر پابندی لگا رکھی ہے، گیس کی دریافت کے ذخائر کی حالیہ نیلامی میں کسی بڑی بیرونی کمپنی نے حصہ نہیں لیا ملک میں گورننس کا بدترین بحران ہے، معیشت ، زراعت تنزلی کا شکار، بے روزگاری میں اضافہ ، سرمایہ باہر منتقل ہورہا ہے، پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں عوام بے اختیار، غیر جماعتی انتخابات کے ذریعے ہارس ٹریڈنگ کا وہ سلسلہ جو پہلے قومی و صوبائی اسمبلیوں تک محدود تھا اب نیچے تک لایا جارہا ہے پنجاب میں گزشتہ دس برس تک بلدیات کے انتخابات نہیں ہوتے ، پنجاب کا حالیہ بلدیاتی قانون مقامی حکومتوں کے نظام پر سیاہ دھبہ ہے۔ حیران ہوں کہ دیگر جماعتیں اس کالے قانون کے خلاف آواز بلند کیوں نہیں کر رہیں۔ عملی طور پر اختیارات عوام نہیں بیورو کریسی کے قبضے میں ہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزراء نے پریس کانفرنس کردی کہ بلدیاتی قانون کو تبدیل کررہے ہیں، سردار عامر حیات سندھو ،ضلعی نائب صدر کاشف کامران نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ، اگلا مرحلہ ان اختیارات کو بلدیاتی سطح تک منتقل کرنا تھا تاہم یہ سلسلہ رک گیا، صوبائی حکومتیں اختیارات پر قابض ہوگئیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں