10

RPOفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) سہیل اختر سکھیرا نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔آر پی او آفس آمد پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد اکمل، ایس پی لیگل محمد اشرف، اے ڈی آئی جی محمد حبیب اور مختلف برانچ انچارجز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ آر پی او فیصل آباد نے اس موقع پر آفس اسٹاف سے تعارفی ملاقات بھی کی۔بعد ازاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے پولیس لائنز فیصل آباد میں منعقدہ دربار سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔آر پی او کا کہنا تھا کہ ریجن میں منشیات کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے، کیونکہ منشیات اور جواء کے خلاف کارروائی معاشرے کی سلامتی، نوجوانوں کے محفوظ مستقبل اور قانون کی بالا دستی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن میں ملوث اور کوتاہی برتنے والے پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالا دستی اور فوری و شفاف انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں