RPOنے انسپکٹراور 2کانسٹیبل کو نوکری ے برخاست کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفس فیصل آباد میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی زیر صدارت اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریجن بھر سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی۔اردل روم کے دوران ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت و لاپرواہی برتنے پر متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔آر پی او فیصل آباد نے انسپکٹر رائے آصف خان کو رینک میں تنزلی کرتے ہوئے انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنا دیا جبکہ انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اسی طرح کنسٹیبل فخر عباس (نمبر 7136) اور کنسٹیبل ساجد علی (نمبر 26)ضلع فیصل آباد کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کرپشن، نااہلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔آر پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے کیونکہ عوام الناس کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں