3

RPO,CPOکی حادثہ میں مرنیوالوں کے لواحقین کے گھر آمد،مکمل تعاون کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او سہیل اختر سکھیرا’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کی ساہیانوالہ کے علاقہ میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں شیخ عدیل ان کی بیٹیوں سمیت 5افراد کے جاں بحق ہونے والوں کے گھر پیپلزکالونی نمبر1 شادمان کالونی میں آ کر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ یاد رہے کہ بزرگ عالم دین قاری محمد ایوب (مرحوم ومغفور) کے داماد حافظ عثمان ایوب ایڈووکیٹ کے بہنوئی شیخ عدیل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چند روز قبل اسلام آباد سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ جب وہ ساہیانوالہ کے علاقہ اوورہیڈ برج کے قریب گنے سے لدی الٹی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے تھے، ٹریفک کے المناک حادثہ میں شیخ عدیل سمیت 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ یقیناً یہ ایک بہت بڑا سانحہ تھا، جس پر پورا شہر سوگوار تھا، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا سے ملاقات کر کے انکو واقعہ سے آگاہ کیا تو جس پر آر پی او’ سی پی او نے شیخ عدیل مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر شادمان کالونی تشریف لائے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ اور متاثرہ خاندان کے نمائندہ چھوٹے بھائی حافظ عثمان ایوب ایڈووکیٹ نے آر پی او اور سی پی او کا اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں