SHOتھانہ اربن ایریا سرگودھا عامر نواز قیام امن کیلئے متحرک

سرگودھا (بیوروچیف) ایس۔ایچ۔او تھانہ اربن ایریا عامر رضوان کا جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے کریک ڈان جاری جرائم کی شرح میں نمایاں کمی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان المبار ک میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کا جامع پلان مرتب کرلیا گیا ‘ تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ اربن ایریا عامر رضوان نے اندرون شہر کو کرائم فری بنانے کے لیے کمر کس لی ‘شہر بھر میں جوئے کے اڈوں پر بھی اپنی نگرانی میں چھاپے مارے متعدد جوا کھیلتے افراد کو گرفتار کیا گیا شہریوں کی طرف سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا’ ایس۔ایچ۔او عامر رضوان نے جب سے تھانہ اربن ایریا کا چارج سنبھالا ہے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے Sho عامر رضوان قابل پولیس افسر ہیں اور پیچیدہ سے پیچیدہ کیس حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ظلم ناانصافی کے مارے لوگوں کے لیے مسیحا کے طور پر پہچانے جاتے ہیں وہ اپنے سینئر افسران ڈی۔آئی۔جی سرگودھا شہزاد آصف خان اور ڈی۔پی۔او صہیب اشرف گجر کی ھدائت کے مطابق تھانے میں انے والے ہر سائل سے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں اور وزیراعلی کی اوپن ڈور پالیسی پر بھی سختی سے عمل پیرا ہیں۔ سیاسی سماجی حلقوں نے sho تھانہ اربن ایریا عامر رضوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور حکومت وقت سے گزارش کی ہے کہ وہ ایسے ایماندار اور ذمہ دار افسران محکمہ کے دوسرے شعبوں میں بھی تعینات کریں تاکہ پولیس کا محکمہ رشوت کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہو جائے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں