13

SHOتھانہ اربن کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون

سرگودھا(بیوروچیف)ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا افضال گورائیہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے کریک ڈان جاری۔جرائم کی شرح میں نمایاں کمی چارج سنبھالتے ہی انقلامی اقدامات اٹھا کر دل جیت لیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عید میلاد النبی ۖ پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کا جامع پلان مرتب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق SHO تھانہ اربن ایریا افضال گورائیہ نے اندرون شہر اور اربن ایریا کو کرائم فری بنانے کے لیے کمر کس لی ۔شہر بھر میں جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا شہریوں کی طرف سے بھرپور خیر مقدم ۔ ایس۔ایچ۔او افضال گورائیہ نے جب سے تھانہ اربن ایریا کا چارج سنبھالا ہے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے وہ ایک قابل پولیس افسر ہیں اور پیچیدہ سے پیچیدہ کیس حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ظلم ناانصافی کے مارے لوگوں کے لیے مسیحا کے طور پر پہچانے جاتے ہیں وہ اپنے سینئر افسران ڈی۔آئی۔جی سرگودھا شہزاد آصف خان اور ڈی۔پی۔او صہیب اشرف گجر کی ھدائت پر وزیراعلی کی اوپن ڈور پالیسی پر بھی سختی سے عمل پیرا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں