10

SHOتھانہ ستیانہ کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ یاسر چوہدری نے ڈکیتی راہزنی کے14مقدمات میں ملوث و مطلوب اشتہاری ساجو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش لوٹا و چھیننا گیا ساڑھے6لاکھ روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا،سی پی او فیصل آباد کی شاباش، تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ یاسر چوہدری نے پولیس نفری کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کے 14 مقدمات میں ملوث و مطلوب ساجو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان ساجد عرف ساجو،عرفان ولد آصف ساکنان 37 گ ب،احمد حسن ولد اکرم ساکن 39 گ ب کو گرفتار کرکے دوران تفتیش لوٹا و چھیننا گیا 6 لاکھ 61 ہزار روپے کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا جن میں 3 عدد موٹر سائیکل،1 عدد موبائل فون، نقدی شامل ہیں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ یاسر چوہدری کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے ڈکیت گینگ کے 2 ساتھی ساجد عرف ساجو،آصف کیٹگری کے اشتہاری تھے اور پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھے ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں