SHOتھانہ سٹی کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر نے 2مختلف کارروائیوں میں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون سے 1کلو ہیروئن اور سنوکر کلب سے 11جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت حراست میں لیکر الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیاء الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر نے دوران گشت ڈیفنس ویو روڈ پر لیڈی کانسٹیبلان کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون سمیرا بی ںی ساکن 28گ ب کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 1کلو ہیروئن برآمد کر لی جبکہ سنوکر کلب میں جوا کھیلنے والے 11جواریوں کو دائو پر لگی رقم سمیت حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں عوام کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ ناگزیر ہے علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ سٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں