SHOتھانہ لنڈیانوالہ طالش عباس نے خطرناک ڈکیت گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزا دہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو سال مطلوب ڈکیتی کے اشتیاری ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر طالش عباس نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر خطرناک ڈکیت ریاض عرف دھونی کو گرفتار کر لیا۔ پکڑا جانے والا ملزم تھانہ لنڈیانوالہ میں ڈکیتی کے مقدمہ میں دو سال سے اشتہاری تھا اور اس کے خلاف فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کے درجن بھر مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ تاہم ایس ایچ او نے مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے گرفتار ملزم سے بازپرس شروع کر دی ہے۔ خطرناک ڈکیت کی گرفتاری سے علاقہ میں وارداتوں میں کمی آئے گی۔ ایس ایچ او طالش عباس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں