SHOتھانہ ماموں کانجن نے خاتون کا قاتل ڈھونڈ لیا

ماموں کانجن (نامہ نگار)کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ نے دو ہفتے قبل طارق کا لونی محلہ بھٹی میں پر سرار طور پر قتل ہونے والی جوانسالہ شادی شدہ خاتون کا قاتل ڈھوند لیا خاوند ہی بیوی کا قاتل نکلا اولاد نہ ہونے کی وجہ سے خاوند بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کے روز بھی میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو حماد نے طیش میں آکر اپنی بیوی ثوبیہ کے سر میں مٹی سے بنی پکی بھاری چیز ثوبیہ کے سر میں دے ماری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی قاتل حماد نے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا مگر کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن الیاس بیگ نے اسی روز حماد اور بعدزاں محلے دار مدثر کو حراست میں لے لیا تھا مدثر بھٹی کو چھوڑ دیا گیا تھا اور قاتل خاوند سے دوران تفتیش اعتراف قتل کرواکر جیل بھیج دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں