SHOسمن آباد ،نکا تھانیداراور کانسٹیبل منشیات فروش نکلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمن آباد کا ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار منشیات فروش نکلے’ ایس ایچ او کے کمرہ سے چار کلو افیون اور دو کلو چرس برآمد’ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمن آباد امتیاز جپہ’ دیگر ساتھی اہلکار سب انسپکٹر طیب’ گن مین کانسٹیبل شاہد شوکت کو معطل کر دیا۔ پولیس افسران واہلکاروں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے جھنگ روڈ پر رشیدآباد میں پولیس کانسٹیبل سہیل کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لے کر بازپرس کی تو اس نے انکشاف کیا کہ ایس ایچ او تھانہ سمن آباد سب انسپکٹر امتیاز جپہ’ تھانہ پیپلزکالونی میں تعینات سب انسپکٹر طیب’ گن مین کانسٹیبل شاہد شوکت اور پرائیویٹ آدمی اختر نے دوسرے ضلع میں چھاپہ مار کر منشیات فروش کو گرفتار کرنے کے بعد مبینہ طور پر مک مکا کر کے چھوڑ دیا تھا اور اس سے برآمد ہونے والی منشیات کی بھاری کھیپ اپنے پاس رکھ لی۔ صورتحال کا علم ہونے پر ایس پی اقبال ٹائون عابد ظفر نے واقعات اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کے بعد تھانہ سمن آباد میں اچانک چھاپہ مار کر ایس ایچ او کے کمرہ سے چار کلو افیون اور دو کلو چرس برآمد کر لی، جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اور اس کے گروہ کے دیگر ارکان فرار ہو گئے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت دیگر چار اہلکاروں کو معطل کر کے فوری گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔جس پر ان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے کانسٹیبل سہیل کے فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا جس میں اہم ریکارڈ اور دیگر کئی پولیس افسران واہلکاروں سے منشیات سے متعلق رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں