SHOسمیت 6پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) زیر حراست منشیات فروش کی ہلاکت پر ایس ایس پی آپریشنز عمارا شیرازی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی 2اے ایس آئیز اور 3کانسٹیبلان کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حوالات میں 4مقدمات میں عدالتی مفرور منشیات فروش اویس کی ہلاکت پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمارا شیرازی نے فرائض میں غفلت و کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم رشید سمیت 6اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونیوالوں میں 2اے ایس آئیز محمد یار اور تجمل خان جبکہ 3کانسٹیبلان زبیر،رضوان اور فیاض شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2روز قبل تھانہ سٹی پولیس کی زیر حراست منشیات کے 4مقدمات میں عدالتی مفرور اویس طبیعت ناساز ہونے پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اویس کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اسکی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پورسٹمارٹم رپورٹ میں حقائق سامنے آ جائیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں