SHOسمیت4پولیس ملازمین کیخلاف مقدمے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیرحسین گل نے سموسہ فروش کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر تشدد کرنے اوررشوت لینے کے الزام پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار احسن منظور گل کیساتھ چار پولیس ملازمین اور انکے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا ہے جبکہ سی پی او کو اس حوالہ سے تحریری احکامات بھی جاری کر دیے ہیں ،سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے سموسہ فروش ابراہیم نے موقف اختیار کیا کہ SHOکے ایما پر فیصل آباد پولیس سے برخاست ہونیوالے کانسٹیبل رانا بابر اور اسکے ساتھیوں نے یکم رمضان المبارک سے لیکر 17رمضان المبارک تک اس سے سموسے کھائے جبکہ سموسوں کی رقم مانگنے پر اسکو تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ اس سے رشوت لیکر اسکو رہائی دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر حسین گل نے سموسہ فروش کی رٹ پیٹیشن پر احکامات جاری کرتے ہوئے سی پی او کو تحریر کیا ہے کہ مدعی کی طرف سے نامزد کیے جانیوالے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں