SHO جھنگ بازار کو شوکاز نوٹس جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے پرائیویٹ شخص کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار سب انسپکٹر احسن منظور کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس پی لائلپور ٹائون کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار نے مبینہ طور پر مک مکا کرنے کیلئے پرائیویٹ شخص کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا اور پرائیویٹ شہری کے ساتھ ایس ایچ او کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سی پی او نے ایکشن لیا۔ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ایس پی لائلپور ٹائون کو جلد انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں