SHO روشن والا معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے ناقص کارکردگی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ روشن والا سب انسپکٹر محمد وسیم کو معطل کر دیا، انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے خلاف خود احتسابی کا عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں