3

SHO مدینہ ٹائون اور سب انسپکٹر معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خان نے ناقص کارکردگی’ فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ مدینہ ٹائون کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شاہد پنوں اور سب انسپکٹر اعظم جاوید کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آر پی او فیصل آباد کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون شاہد پنوں اور تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر اعظم جاوید نے چوری کے مقدمہ میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو فائدہ پہنچایا، جس پر آر پی او نے انکوائری میں شکایت درست ثابت ہونے پر دونوں تھانیداروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں