1

SIFCکا پاکستان کے ڈیری کیلئے تاریخی اقدام

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی پاکستان کے لائیوسٹاک شعبہ کو جدید انداز پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری، اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی سی ایل آئی کے تحت امریکا اور برازیل سے اعلی نسل کے مویشیوں کی کھیپ گذشتہ عرصے میں پاکستان لائی گئی۔ جبکہ دوسری جانب فون گرو نے لائیو اسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس سے پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔لمز گرین پاکستان انیشیٹو سے تعلق رکھنے والے فضیل ارشد کے مطابق گرین پاکستا ن انیشیٹو پاکستان میں زرعی انقلاب کے لیے کوشاں ہے اور گوشت و دودھ کی پیداوار بڑھانے پر شب و روز کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی سی ایل آئی نے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئیاعلی نسل کے جانور امپورٹ کیے ہیں۔ہیڈ آف میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ، نوید اقبال کے مطابق ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت اور کاروباری حکمت عملی سے میٹ ایکسپورٹ 9 مما لک سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی،جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کی تجارتی ساکھ مضبوط ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں