10

SIM کس لفظ کا مخفف ہے ؟

لاہور ( بیو رو چیف )اگر آپ موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو سم کارڈ بھی اس ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔سم کارڈ آپ کو نیٹ ورک سے کنکٹ ہونے اور دیگر افراد کو کالز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آخر سم (sim) کن الفاظ کا مخفف ہے یا مکمل لفظ ہے؟اگر نہیں جانتے تو جان لیں کہ سم لفظ سبسکرائبر آئیڈنٹی موڈیول کا مخفف ہے۔اس کارڈ میں صارف کے بارے میں مخصوص تفصیلات موجود ہوتی ہیں جن سے نیٹ ورک کو انفرادی سبسکرائبرز کو شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔دنیا کا پہلا سم کارڈ 1991 میں سامنے آیا تھا۔اس کی تیاری جی ایس ایم(گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز)ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوئی۔آغاز میں سم کارڈ کا حجم کریڈٹ کارڈ جتنا ہوتا تھا جو بتدریج گھٹ گیا اور اب نانو سم کارڈز زیادہ عام ہیں۔موجودہ عہد میں ای سمز کا بھی استعمال ہو رہا ہے جس میں فزیکل کارڈ کی بجائے ڈیجیٹل سم کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں