SMEسیکٹر کے حوالے سے سندھ بینک کے پیکیجز انتہائی پرکشش ہیں،ریحان نسیم بھراڑہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایس ایم ای سیکٹر اور کنزیومر بینکنگ کے حوالے سے سندھ بینک کے پیکجز انتہائی پرکشش ہیں جن سے متعلقہ کاروبا ری افراد کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے سندھ بینک کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد صنعتی، تجارتی، کاروباری اور برآمدی حوالے سے ملک کا اہم ترین شہر ہے ۔ اب اس بینک نے خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر اور کنزیومر بینکنگ کے حوالے سے نئے پیکجز متعارف کرائے ہیں جن سے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بہترین کارکردگی کی وجہ سے سند ھ بینک کو یہاں سے مزید کلائنٹس ملیں گے اور یہ بینک فیصل آباد میں بھی ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 169شہروں میں سند ھ بینک کی 331برانچیں قائم ہیں جبکہ آن لائن بینکنگ کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں