StormFiber Internetکے متعلق شکایات بڑھ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں Storm-Fiberکے نکمے افسران’ نااہل اور کام چور عملہ کے باعث شکایات میں اضافہ’ متعدد بار شکایات درج کروانے والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام، ادارے کے سربراہ نے فیصل آباد میں Storm-Fiber کے موجودہ افسران اور عملے کا قبلہ درست نہ کیا تو ادارہ تباہی سے دوچار ہو جائیگا۔ ذرائع کے مطابق Storm-Fiber آپٹک سروس نے فیصل آباد میں کام کا آغاز کیا تو ان کے افسران وعملہ کی عمدہ کارکردگی اور بہترین سروسز کے باعث شہریوں نے PTCL سمیت دیگر آپٹک سروسز کو چھوڑ کر Storm-Fiber کو ترجیح دیتے ہوئے دیگر اداروں کی نسبت چارجز زیادہ ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کے کنکشن حاصل کئے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ Storm-Fiber نیٹ ورک کے افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں سست روی کا شکار ہو گئے۔ مذکورہ ادارے کے افسران کی نااہلی’ تساہل پسندی اور کام چور عملے کی عدم توجہ کے باعث انٹرنیٹ سروسز بھی سلو ہو گئی اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے باعث صارفین کی جانب سے Storm-Fiber کو شکایات کا اندراج کروانے پر کہا جاتا ہے کہ Storm-Fiber کا فیلڈ سٹاف بہت جلد آپ سے رابطہ کر کے شکایات کا ازالہ کریگا۔ تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود مذکورہ ادارے کے افسران اور عملہ صارفین سے رابطہ کرنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ جسکی وجہ سے Storm-Fiber کے نکمے’ نااہل افسران وکام چور عملے نے ادارے کی ساکھ دائو پر لگا دی ہے۔ Storm-Fiber کے صارفین نے ادارے کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد کے موجودہ افسران اور عملہ کا قبلہ درست کیا جائے اور صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ورنہ ادارہ تباہی سے دوچار ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں