ڈیلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو حصوں میں ٹریننگ سیشن کیا۔ڈیلاس میں اس دوران بیٹرز نے صبح گیارہ سے دو بجے تک انڈور پریکٹس کی جبکہ دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔گرینڈ پرارئیری اسٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین اسٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بانڈریز پر اونچے کیچز کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف کل 6جون کو کھیلے گی۔دوسری طرف پہلے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے’قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آئوٹ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر بقیہ میچز کیلئے پر امید ہیں۔
