THQہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹر و ڈسپنسر دوران ڈیوٹی شراب نوشی کرنے لگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر و ڈسپنسر دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر شراب نوشی کرنے لگے ویڈیو بنانے پر شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر منیب اقلیم اپنے ساتھی ڈسپنسر کیساتھ دوران ڈیوٹی مبینہ طور شراب کی محفلیں سجانے لگا ہے دوران ڈیوٹی ڈسپنسر کی مبینہ نشہ میں دھت ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر منیب اقلیم نے ڈسپنسر اور آپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کلیم ساکن 237 گ ب کو تشدد کا نشانہ بنایا اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں متاثرہ شہری نے الزام عائد ہے کہ ڈاکٹر منیب اقلیم مبینہ طور پر شراب نوشی کرکے ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے اور اس نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر ایک گروپ بنا رکھا ہے اور ہسپتال کا ماحول خراب کر رکھا ہے مذکوران کی جانب سے مبینہ طور پر شہریوں کو ہسپتال میں حراساں کرنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں متاثرہ شہری نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ نشہ میں دھت ڈسپنسر کی ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر منیب اقلیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھکیمیاں دیں متاثرہ شہری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،کمشنر مریم خاں،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے معاملہ کو نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے پر ڈاکٹر منیب اقلیم اور ڈسپنسر کو فی الفور معطل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں