2

THQہسپتال جڑانوالہ کی ایمرجنسی وارڈ کی توسیع کا منصوبہ

جڑانوالہ(صابر گھمن سے) جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈز کو توسیع دینے اور بیڈز کی تعداد بڑھا کر30کرنے کا حتمی پلان مرتب کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں سرکاری ہسپتالوں کی بہتری اور صحت کے شعبہ میں مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی ہو سکے ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈز سالہا سال سے صرف 13 بیڈز پر مشتمل تھی وقت کے ساتھ آبادی میں اضافے کے تناسب سے ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بلکہ حادثات کی صورت میں بیڈز کی تعداد میں کمی کے باعث دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر پنجاب حکومت نے اہلیان جڑانوالہ کے دیرینہ مطالبہ پر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈز کی بلڈنگ کو توسیع دینے کیساتھ ساتھ ایمرجنسی وارڈز میں لگے بیڈز کی تعداد 13 سے بڑھا کر 30 کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈز میں بیڈز کی تعداد 30 تک کرنے کے پلان کو فائنل کرکے رپورٹ وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر صحت،صوبائی وزیر صحت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ارسال کر دی گئی ہیں جسکی جلد منظوری جلد متوقع ہے ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایمرجنسی وارڈز میں لگے بیڈز کی تعداد 13 سے بڑھا کر 30 کر دی جائے گی جس سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ممکن ہو سکے گی بلکہ دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف بھی اپنے فرائض منصبی مزید بہترین انداز میں سرانجام دے سکیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں