THQہسپتال کمالیہ میں ایک خصوصی وارڈ اور ہیٹ اسٹروک کاؤنٹر قائم

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، جہاں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتاہے ۔ گرمی کے باعث شہریوں میں ہیٹ اسٹروک، لو لگنے ، چکر، تھکن، بخار، اور پانی کی کمی جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ہیٹ اسٹروک سے بچا کے لیے خصو صی کانٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ کانٹر شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور ہیٹ اسٹروک سے بچا کی آگاہی دینے کے لیے کام کر رہا ہے ۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے ، اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ایک خصوصی وارڈ اور ہیٹ اسٹروک کانٹر قائم کیا گیا ہے جہاں مریضوں کو فوری طبی امدادفراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں، پانی کا استعمال بڑھائیں اور اگر جسم میں شدید گرمی، تھکن، یا چکر محسوس ہو تو فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں