THQہسپتال کمالیہ میں بہتر طبی سہولتوں کیلئے متعدد اصلاحات متعارف

کمالیہ(نامہ نگار)ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے کہا ہے کہ جب سے انہوں نے بطور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا چارج سنبھالا ہے ، عوام کی بہتری کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔ سب سے پہلے پیڈز ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا جو اس سے قبل موجود نہیں تھی، جبکہ پیڈز ڈاکٹروں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بتایا کہ کمالیہ کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کی انڈور اور آٹ ڈور فارمیسیز کو دوبارہ فعال کیا گیا تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اسی طرح مخیر حضرات کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا جبکہ ایک نئی ڈائیلاسز مشین بھی ہسپتال میں شامل کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ میں ٹیلی کلینک سروس اور گھر کی دہلیز پر انسولین کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جا چکا ہے ، اور یہ واحد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے جہاں سے یہ سہولتیں باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں