THQہسپتال گوجرہ میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے

گوجرہ ( نامہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 119 کے امیر محمود احمد عزمی نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز (THQ) ہسپتال گوجرہ میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی میں درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔محمود احمد عزمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاتحصیل بھر سے آنے والے مریضوں کے لیے ہسپتال میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ موجودہ گرمی کے موسم میں ہسپتال میں نصب واٹر کولر غیر معیاری اور ناکافی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے دور دراز وارڈز سے پیاسے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کا پانی کی تلاش میں در بدر بھڑکنا پڑھتا ہے جوانتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے ہر وارڈ میں علیحدہ سے صاف اور ٹھنڈے پانی کا معیاری انتظام کیا جائے۔پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی فوری صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وبائی امراض سے بچا جا سکے۔ موجودہ غیر معیاری اور ناکافی انتظام کو ختم کر کے جدید واٹر ڈسپنسرز یا کولرز نصب کیے جائیں۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں