32

THQ ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر احتجاج

جڑانوالہ (نامہ نگار) محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اسپلیسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر جماعت اسلامی نے شہر کی مین سڑکات پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے،تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب بڑی تحصیل جڑانوالہ کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خالی سیٹوں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر سول سوسائٹی اور مذہبی جماعتیں بھی سراپا احتجاج بن چکی ہے ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جسکے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات ناپید ہو چکی ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مبینہ مجرمانہ خاموشی کیخلاف جماعت اسلامی نے شہر کی مین سڑکات پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جن پر تحریر کیا گیا ہے کہ پنجاب کی سب بڑی تحصیل جڑانوالہ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتیاں نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ جواب دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں