فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹرانسفارم پاکستا ن کانفرنس (TPC)کے انعقاد کے سلسلے میں صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف شیخ سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں چیئر مین وی ایف پی میاں عثمان رفعت، صدر وی ایف پی عثمان رضا جولاہا اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی رئیس اعوان شریک تھے۔ ملاقا ت کے دوران ٹرانسفا ر م پاکستان کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور قومی ترقی میں نوجوانوں اور بزنس کمیونٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فاروق یوسف شیخ، نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم، فیصل آباد میں منعقد ہونے والی ٹرانسفارم پاکستان کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔منتظمین کے مطابق، ٹرانسفارم پاکستان کانفرنس کا مقصد نوجوان قیادت، صنعت اور پالیسی اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور پاکستان کی ترقی کے لیے قابلِ عمل روڈمیپ پیش کرنا ہے۔




