4

TTP,BLAخطے میں بدامنی پھیلار ہی ہے ‘پاکستان

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے پاکستان کے امن اورمعاشی استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستانی مندب عاصم افتخار نے عرب نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا سرحد پار محفوظ ٹھکانوں سے حملے منظم کیے جارہے ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گا۔عاصم افتخار نے کہا پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کاحامل ہے، دونوں ممالک کیدرمیان دفاعی تعاون دہائیوں پرمشتمل شراکت داری کا تسلسل ہے، برادرانہ تعلقات اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات معاہدے کی بنیاد ہے،سعودی عرب پاکستان کا اہم معاشی شراکت دار ہے، دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،اقوام متحدہ کو مزید موثر بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں