UAE میں بھیک مانگتے ہوئے10 پاکستانی گرفتار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں حکام نے 5خواتین سمیت 10پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا۔یو اے ای حکام نے پاکستانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی اور فرزانہ بی بی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کاروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جنہیں جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق اسی طرح کی کارروائیوں میں ڈی جی خان کے رہائشی محمد زکریا، بہاول نگر کے وسیم حیدر، لاہور کے محمد عثمان، چار سدہ کے اعجاز خان اور پشاور کے عبداللہ کو بھی بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ حکام کاکہناہے کہ ان افراد کو پاکستان رپورٹ کرنے کیلئے ایمرجنسی پاسپورٹس تیار کر لیے گئے ہیں پاکستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں