UAE میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت برقرار

دبئی (شوبز نیوز) رمضان 2026 کے دوران یو اے ای میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت برقرار ہے اور متعدد سیریلز افطار کے بعد فیملی ویونگ کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس اور ٹی وی لائن اپ کے مطابق Dekh Zara Pyar Se اس وقت نمایاں ڈراموں میں سرفہرست ہے جو روزانہ نشریات کے ساتھ ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے رمضان اسپیشل سیریلز بھی یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں بھرپور دلچسپی کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ ناظرین کی بڑی تعداد نہ صرف ٹی وی بلکہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر بھی نئی اقساط فالو کر رہی ہے رمضان میں ہلکے پھلکے مزاح، خاندانی کہانیوں اور رومانوی عناصر پر مبنی پاکستانی ڈرامے خلیجی پاکستانی و جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں