UAE ویمنز ٹیم نے GCC ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چیمپئن شپ جیت لی

دبئی (سپورٹس نیوز) متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی۔ فائنل میں یو اے ای نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں یو اے ای کی کپتان ایشا اوزا کو آل رانڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا، جنہوں نے بولنگ میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کی قیادت بھی مثالی انداز میں کی۔اسکورز کا خلاصہ:عمان:20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز ۔ فِضا جاوید 17 رنز ۔ یو اے ای کی جانب سے کیٹی تھامسن 2 وکٹیں 10 رنز کے عوض، ایشا اوزا 2 وکٹیں 21 رنز کے عوض ۔ یو اے ای: 12.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر85رنز ۔ سمائرہ دھارنیدھرکا 38 رنز ناٹ آئوٹ ۔ تیرتھا ستیس 25 رنز ناٹ آئوٹ ۔ عمان کی جانب سے پریانکا مینڈونکا نے 1 وکٹ 26 رنز کے عوض حاصل کی۔ یو اے ای ویمنز ٹیم نے شاندار ٹیم ورک، مضبوط بولنگ اور اعتماد سے بھرپور بیٹنگ کے ذریعے ہدف با آسانی حاصل کر کے ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی، جو ملک میں خواتین کرکٹ کی ترقی کی واضح علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں