5

UAE کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزعابی نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری’ خصوصی مراعات کی دعوت اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی’ امارات کی پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا سفیر نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں’ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب زراعت’ ٹیکنالوجی’ گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ امارات پاکستان میں مزید پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا ہے حکومت پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں،’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات اور پنجاب میں سرمایہ کاری کا عندیہ خوش آئند ہے پنجاب اس وقت سرمایہ کاروں کے لیے بہت پرکشش صوبہ بن چکا ہے وزیراعلیٰ کی کوششوں سے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام سرکاری دستاویزات کا اجراء کیا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کو تمام مراعات بھی دی جا رہی ہیں علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کو سکیورٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے جس پر سرمایہ کاری کرنے والے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں جو پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب کے دروازے کھول رکھے ہیں پنجاب میں چین کی بڑی بڑی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار بغیر کسی خوف کے سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں پنجاب میں زراعت’ ٹیکنالوجی’ لائیو سٹاک’ آئی ٹی اور بہت سے ایسے شعبے موجود ہیں جن میں سرمایہ کاری کر کے سرمایہ دار فائدہ اٹھا سکتے ہیں پنجاب میں قبل ازیں جتنے بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ہے ان کو اپنی سرمایہ کاری کے بہترین ثمرات حاصل ہوئے ہیں صرف زراعت کے شعبے کو ہی لے لیجئے اس میں ترقی کے اتنے زیادہ مواقع موجود ہیں جتنے شائد اور کسی سیکٹر میں نہیں زراعت میں بھرپور طریقہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری سے بے شمار فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، گندم’ کماد’ کپاس’ چاول’ دالیں یہ سب نقدآور فصلیں ہیں اور ان سے بھاری منافع کمایا جا سکتا ہے یو اے ای کے سرمایہ کاری آئی ٹی کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کر کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں علاوہ ازیں پنجاب حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ترقیاتی کاموں میں سرمایہ کاری سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کوششوں سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی قابل تعریف ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں تاکہ وہ پنجاب میں بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری کر سکیں اسی میں صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں